اسرائیلی، سعودی عرب کو بدنام کرنے والی وڈیو کلپ پھیلا رہے ہیں، فلسطینی وزیر

فلسطینی وزیر تعلیم و تربیت ڈاکٹر صبری صیدم نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے محکمہ خفیہ نے سعودی عرب ، اس کے فرمانرواﺅں اور عوام کو بدنام کرنے کیلئے وڈیو تیار کرنےوالے محنتانے پر حاصل کررکھے ہیں۔ اسرائیلی محکمہ خفیہ مسئلے فلسطین کے معرض وجود میں آنے سے لے کر تاحال فلسطینیوں کے ساتھ کئی عشروں پر محیط سعودی فرما نرواﺅں کی تائید و حمایت اور تعلق کے اٹوٹ رشتوں پر پانی پھیرنا چاہتا ہے۔

فلسطینی وزیر نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ اسرائیلی محکمہ خفیہ فلسطینیوں اور عربوں کے توسط سے فرضی نیوز اکاﺅنٹ قائم کئے ہوئے ہے۔ ان کا بنیادی مقصد سعودی عرب کو بدنام کرنا اور سعودی عرب ، اس کی قیادت اور عوام کیخلاف نفرت و عداوت پھیلانے والے وڈیو کلپ جاری کرنا ہے۔

اسرائیلی محکمہ خفیہ کے چار بڑے مقاصد ہیں۔ پہلا مقصد یہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کو عرب دنیا سے الگ تھلگ کرکے فلسطینی محاذ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ دوسرا مقصد فلسطینیوں کی مدد کے جذبہ کی جگہ ان کیخلاف نفرت کی آگ بھڑکانے کے در پے ہیں۔ تیسرا مقصد فلسطینی عوام کے وفادار دائمی حلیفوں کے یہاں فلسطینیوں کے تئیں نفرت پیدا کرنا ہے۔ چوتھا مقصد نہتے فلسطینیوں کیخلاف قابض اسرائیلی حکام کے جرائم پر خاموشی کا ماحول برپا کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے