فاٹا کے مسئلے کا حل نکالناہوگا، خورشید شاہ

فاٹا اصلاحات بل ایوان میں پیش نہ کرنے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آؤ ٹ کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 70سال ہوگئے فاٹا کے مسئلے کا حل نکالناہوگا۔فاٹااصلاحات بل پر حکومت کارویہ غیر سنجیدہ ہے ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اجلاس میں آجاتی ہے حکومت نہیں آتی،جس درد کے لیے دوالے کر آئے وہ کام نہیں کر رہی درداوربڑھ گیا۔فلسطین کےمعاملے پر حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مسائل ڈائیلاگ اور سنجیدگی سے حل ہوں گے،فاٹااصلاحات بل پر حکومت کارویہ غیر سنجیدہ ہے،پارلیمنٹ کی توہین پر ایوان سے واک آؤٹ کر رہے ہیں،امید کرتے ہیں فاٹااصلاحات کا بل کل ایجنڈے میں شامل کیاجائےگا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بات نہیں مانی وہی رویہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے