جنسی استحصال کے خلاف عالمی مہم کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگانے والی خواتین پھر میدان میں نکل آئیں ، ٹرمپ کے خلاف کانگریس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔ وائٹ ہاؤس نے مطالبہ مسترد کردیا۔
متعدد خواتین ٹرمپ کے سیاست میں آنے سے پہلے ان پر غیر اخلاقی حرکات کا الزام عائد کرچکی ہیں ۔ان میں سے 3خواتین جیسیکا لیڈز، راشیل کروکس اور سمانتھا ہالوے نے ایک بار پھر مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ جنسی استحصال کے واقعات کے خلاف شروع ہوئی نئی مہم کے بعد ٹرمپ سے تحقیقات ضروری ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نکی ہیلے نے بھی الزام لگانے والی خواتین کی بات کی تائید کی ہے جبکہ 3 ڈیموکریٹ سینیٹرز نےبھی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا۔
ادھر وائٹ ہا ؤس کا کہناہے کہ امریکی عوام پہلے ہی ٹرمپ کو صدر منتخب کرکے الزامات کے خلاف اپنا فیصلہ سناچکے ہیں۔