گورنر بلوچستان پر حملے کا منصوبہ ناکام، 2 خودکش گرفتار

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف قلعہ عبداللہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گلستان کے علاقے سے دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہےجن کے قبضے سے خودکش جیکٹس، جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سرفرازبگٹی کے مطابق گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گرد وں کے نام حامد بشیر اور منور ہیں اور وہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر حملے کی کوشش کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

ان کا بتانا تھا کہ نادرا سےچرچ حملہ آوروں کی تصدیق نہیں ہوئیجس کا مطلب ہے حملہ آور غیر ملکی تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم افسران کی فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز صوبے کے چرچ نمائندگان سے میٹنگ کرکے انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے