اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کواسحاق ڈار کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کو کارروائی سے روک دیا۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیا گیا اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری میں احتساب عدالت میں شہادتیں ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اس لئے احتساب عدالت کو کارروائی سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت کو 17 جنوری تک اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے