سپین میں ایک دوسرے پر انڈے اور آٹا پھینکنے کا تہوار

میڈرڈ (ویب ڈیسک) جس میں لوگ فوجی لباس پہن کر ایک دوسرے پر انڈے اور آٹے سے حملہ کرتے ہیں۔دنیا میں لوگ اپنے مذہب، ذات اور زبان کی وجہ سے مختلف طرح کے تہوار مناتے ہیں اور تہوار میں کسی طرح کی کوئی حد مقرر نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ دنیا میں مختلف انداز سے تہوار منانے کی روایات دیکھنے میں آتی ہیں۔

سپین وہ واحد ملک ہے جہاں اپنے پیچھے جنگلی بھینسے کو بھگانے کی روایت تو قائم ہے لیکن ایک تہوار ایسا بھی ہے جس میں لوگ ایک دوسرے پر انڈا اور آٹا پھینک کر خوش ہوتے ہیں۔

سپین میں گزشتہ 200 برس سے ایک ایسا تہوار منایا جارہا ہے۔

اس تاریخی تہوار کو ہسپانوی ’’ایلس اینفری نیٹس‘‘ کہتے ہیں، روایتی طور پر اس تہوار کو منانے والے شرکا فوجی لباس پہن کر ہتھیاروں کی جگہ انڈے اور آٹے سے ایک دوسرے پر حملہ کرکے ٹاؤن پر جھوٹ موٹ کا قبضہ کرتے ہیں۔فیسٹیول کے آخر میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جاتا ہے اور فرضی انتخابات بھی ہوتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے