مقامی حکومتوں کے قيام کےلئے تحریک انصاف ميں اختلاف شدت اختيارکرگئے۔

PTI KPK
رپورٹ: بشریٰ بٹ 
آئی بی سی اردو ، پشاور
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
خيبرپختونخواميں بلدياتی انتخابات توجيسے تيسے ہو گئے ليکن معاملہ اب بھی لٹک رہا ہے ۔ مقامی حکومتوں کے قيام کےلئے تحریک انصاف ميں اختلاف شدت اختيارکرگئے۔
 
خيبرپختونخواميں 30 مئی کوبلدياتي انتخابات کہيں بد انتظامی اورکہيں فسادات ۔۔۔۔ 30 جولائی کومتنازعہ پولنگ سٹيشنوں پر دوبارہ ووٹ ڈالے گئے ۔
معاملات جيسے تيسے نمٹے تاہم سلسلہ يہيں ختم نہيں ہوا ۔
اب وقت ہے ضلع و تحصيل کونسلروں کے حلف کا ۔
دن ايک رہ گيا تاہم تحريک انصاف اپنے اميدواروں کے ناموں کا اعلان ہی نہيں کرسکی
دوسری جانب اپوزيشن جماعتوں ميں بھی اختلافات کا خاتمہ نہيں ہوسکا ۔
جبکہ موجودہ صورتحال ميں جماعت اسلامی اپنا ہوم ورک مکمل کرچکی ہے
خيبرپختونخواکے چوبيس اضلاع ميں اس وقت پاکستان تحريک انصاف نو
جے يوآئي چار
جبکہ ن ليگ تین
اوراے اين پی تين
اضلاع ميں حکومت بنا سکتی ہیں
جماعت اسلامی صرف دواضلاع ميں برتری رکھتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے