بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی ، وزیرِدفاع

387645-KhawajaAsif-1440922301-147-640x480

سیالکوٹ کے سرحدی گاؤں کندن پور کا دورہ کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمارے نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت کی اس بربریت کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جان لے کہ جو قوم قربانیاں دینا جانتی ہے وہ اپنی سرزمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا بھی جانتی ہے، بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دیں گے کہ اس کی آنے والی نسلیں صدیوں تک یاد رکھیں گی کہ کسی دلیر، غیرت مند اور بہادر قوم سے مقابلہ ہوا تھا۔ اگر بھارت اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے باز نہ آیا تو پھر جنگ مختصر نہیں ہو گی اور بھارت جان لے کہ جنگ کی صورت میں نقصان اس کا ہی زیادہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی تحریک کو بھارت کی حمایت حاصل ہے،دہشتگردی میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے تمام ثبوت ہمارے پاس ہیں،بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں ثبوتوں کے ساتھ اٹھائیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ چند ماہ میں پاکستان پر گرداس پور، ادھم پور اور سمجھوتہ ایکسپریس کا الزام لگایا اور پھر کشتی والا ڈرامہ بھی رچایا لیکن اس کے سب الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔امریکی قومی سلامتی کی مشیر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے