نجی بینک کے اکاؤنٹس ہیک،درجنوں صارفین لاکھوں روپے سے محروم

راولپنڈی: نامعلوم ہیکرز نے نجی بینک کے درجنوں اکاؤنٹس سے اے ٹی ایم اسکیمنگ کے ذریعےلاکھوں روپے نکال لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے بعد راولپنڈی میں بھی ہیکرز متحرک ہوگئے اور شہر کے مصروف علاقے صدر جی پی او کے قریب واقع نجی بینک کے درجنوں اکاؤنٹس ہیک کرکے اے ٹی ایم اسکیمنگ سے کھاتوں کا صفایا کردیا۔ ہیکرز نے اکاؤنٹس راولپنڈی میں ہیک کیے اور اے ٹی ایم اسکیمنگ کے ذریعے لاکھوں روپے کراچی سے نکالے گئے۔

اسکیمنگ فراڈ سے ملائیشیا میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ الیزا بھی نہ بچ سکی اور ہیکرز نے الیزا کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ روپے نکال لئے ۔الیزا معاملے کی شکایت درج کرانے متعلقہ بینک برانچ پہنچ گئی جہاں اس نے بتایا کہ نجی بینک نے اکاوٴنٹ سے نکلنے والی رقم کا الرٹ بھی معطل کئے رکھا۔

بینک منیجر نے فراڈ کی تصدیق کرتے ہوئے طالبہ کو بتایا کہ ہیکرز نے کارڈ ہیک کر کے رقم نکالی اور ٹرانزیکشن کراچی سے ہوئی، یکم جنوری کو نجی بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرنے والے تمام صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے لوٹا گیا۔ پورے ملک میں اب تک 1800 اے ٹی ایمز بلاک کرچکے ہیں اور اے ٹی ایم فراڈ کے متاثرین کی بڑی تعداد بینک سے رابطہ کررہی ہے جب کہ بینک کے اعلیٰ افسران نے اسٹیٹ بینک سے بھی مدد طلب کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کے مختلف اے ٹی ایمز سے چینی باشندوں نے اسکیمنگ فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے نکالے ہیں جب کہ دو روز قبل صدر مدینہ مارکیٹ سے پولیس نے دو چینی ملزمان کو اسکیمنگ میشن لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے