بشریٰ بٹ
پشاور
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کا معرکہ تو جیت لیا ليکن موروثی سیاست بھی بازی لے گئی۔ وزیراعلیٰ سمیت متعدد ایم پی اے کے رشتہ دار بھی ضلع اور تحصیل ناظم بن گئے ۔
کپتان موروثی سیاست کو لاکھ رد کریں تاہم انکے کھلاڑیوں نے خیبر پختونخوا میں نئی تاریخ رقم کردی
وزیراعلیٰ نے اپنے ہی بھائی کو میدان میں اتارا تو دوسرے منتخب نمائندوں نے بھی موروثی سیاست کی گنگا میں خوب اشنان کیا
کوئی ماموں سامنے لایا تو کوئی دوسرے قریبی رشتہ دار کو
پرویز خٹک کا بھائی نوشہرہ کا ناظم بنا
تو علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کے سرپر تحصیل ڈیرہ کی نظامت کا تاج سجا
اور تو اورقانون کے وزیرامتیاز شاہد بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور تحصیل لاچی سے اپنے بھائی کو کامیاب کروایا
نوشہرہ ہی سے ایم پی اے خلیق الرحمان کا بھائی اور جہانگیرہ سے ایم پی اے صادق خٹک نے اپنے ماموں ادریس کوتحصیل ناظم بنایا
اب کپتان بے شک موروثی سیاست کو لاکھ برابھلا کہیں لیکن اس کی ٹیم نے اسے خوب پروان چڑھایا