پاکستانی طالبعلم کی کیمبرج امتحان میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن

پاکستانی طالب علم ایم حیدر خان نے کیمبرج کے امتحان میں ریاضی سلیبس میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ترجمان پاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ فروغِ تعلیم میں بھی پیش پیش ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارساز کراچی کے طالب علم نے کیمبرج کے امتحان میں عالمی سبقت حاصل کر کے ملک اور پاک بحریہ کا نام روشن کر دیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مچابق بحریہ کالج کارساز کے طالبعلم ایم حیدر خان نے کیمبرج کے امتحان 2017 میں ریاضی سلیبس ڈی میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

بحریہ کالج کارساز کے طالبعلم کی یہ کامیابی ملک میں فروغِ تعلیم کے سلسلے میں پاک بحریہ کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے