بشری بٹ
آئی بی سی اردو ،پشاور
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں بھی گھر کے بھیدی ہی پارٹی کی شکست کا سبب بنے
وزیراعلیٰ نے سنیٹراعظم سواتی اور ایم پی اے یاسین خلیل کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نو اضلاع میں حکومتیں بنانے میں کامیاب تو ہوئی لیکن اندرونی اختلافات کے باعث بعض اضلاع میں پارٹی کی یقینی فتح شکست میں تبدیل ہوئی
صوبے کے چھ اضلاع میں پارٹی عہدیدار اور ناظمین اپنی ہی ناؤ میں چھید کر گئے
پارٹی سے ہاتھ کرنے والوں میں سنیٹر اعظم سواتی بھی شامل ہیں اورایم پی اے یاسین خلیل بھی
کپتان کو اپنے کھلاڑیوں کی بے وفائی پر ایسا تاؤ آیا کہ سب کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کردیا
پارٹی قیادت نے دونوں رہنماؤں سمیت تمام منحرف عہدیداروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا
تاہم انہیں وضاحت کیلئے ایک ہفتے کے مہلت دیدی ہے