پشاور میں بڑی تبدیلی ، وی آئی پیز کی اب خیر نہیں

بشری بٹ

پشاور

پشاور ٹریفک

وی آئي پيزہوشيارہوجائيں

 
پشاور ميں وی آئي پيزکي گاڑياں نئے ٹريفک وارڈنز کے خصوصي دستے کے نشانے پرآگئیں ۔
 
دوھفتوں ميں بارہ سو سے زائد خواص کوپہلی بارجرمانہ ہوا ۔
 
پشاور کي کسي شاہراہ پرمعتبرشخص کي چمچماتی گاڑی ٹريفک پوليس کے نرغے ميں نظر آئے تو حيران باالکل نہ ہو۔
 
يہ تبديلی ہے نئے ٹريفک وارڈنز نظام کے ساتھ ۔
PESH Warden  
آج کل خصوصی دستہ مرکزی شاہراہوں پر صرف وی آئی پی گاڑيوں کي تاک ميں رہتا ہے۔
 
کسي نے خلاف ورزی کردی توچاق وچوبند وارڈن سيلوٹ مارکرچالان تھما ديتاہے۔
 
يہ دستہ دوھفتوں کے دوران 1200وی آئی پيزکوجرمانے کا مزا چھکا چکا ہے
 
جن ميں ممبران اسمبلي،ججز،اعلي سول اورفوجي بيوروکريٹس شامل ہيں
 
انچارج کے مطابق صرف وکلاء حضرات ہيں جومزاحمت کرتے ہيں۔
 
شہری کہتے ہيں يکساں سلوک ہو توانہیں بھی جرمانے قبول ہيں
 
چالان کے وقت وی آئی پيزبدتميزی سے ہوشيار رہيں کيونکہ خفيہ کيمرے سے ان کي نگرانی بھی ہو رہي ہے۔
 
بڑی تبديلی يہ بھي ہے کہ سينکڑوں وی آئي پيزکوجرمانہ کرنے کے باوجود ابھي تک کسي نے پوليس حکام کو شکايت نہيں کي۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے