”اسلام، جمہوریت اور آئین پاکستان” کے عنوان پر علماء کی ورکشاپ

مجلس تحقیقات اسلامی (آئی آر سی آر اے) اور ادارہ امن و تعلیم (پیس تھرو ایجوکیشن) کے اشتراک عمل سے مختلف مسالک کے علمائے کرام کے لیے ”اسلام، جمہوریت اور آئین پاکستان” کے عنوان کے تحت مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا .

ورکشاپ میں ”اسلام، جمہوریت اور آئین پاکستان” اور اس کے ضمنی مباحث پر اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ دعوہ اکیڈمی کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عزیز الرحمن، مفتی محمود اکیڈمی کے ایم ڈی فاروق قریشی، جامعہ بنوری ٹاؤن کے استاد مولانا سید احمد یوسف بنوری، ادارہ امن و تعلیم کے سینئر منیجر مجتبیٰ راٹھور اور آئی آر سی آر اے کے ڈائریکٹر تحمید جان نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ورکشاپ کے دوران دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث اور شیعہ مسلک کے منتخب علماء کو پروجیکٹر اور مشترکہ عملی سرگرمیوں کے ذریعے امن، رواداری، اختلاف رائے کے احترام و برداشت، سماجی ہم آہنگی، انسانی و شہری حقوق و فرائض، جمہوری اقدار و عناصر کے متعلق آگہی اور ان کو روزمرہ زندگی میں برتنے کی عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ ورکشاپ مکمل ہم آہنگی اور رواداری کے خوشگوار اور پر امن ماحول میں جاری رہی۔ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء کو اسناد سے نوازا گیا۔

نیز شرکاء کو پانچ مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے سماج میں جمہوری رویوں اور اقدار کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکا کو اسناد سے نوازا گیا، نیز شرکا کو پانچ مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے سماج میں جمہوری رویوں اور اقدار کے فروغ کی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے