112 سالہ جاپانی شہری دنیا کا معمر ترین انسان

ٹوکیو: جاپان کے 112 سالہ شہری مسازو نوناکا نے دنیا کے سب سے معمر ترین انسان ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے علاقے آشورو کے رہائشی مسازو نوناکا کو میڈیا کے سامنے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

اس موقع پر نوناکا نے کیک بھی کاٹا۔

25 جولائی 1905 کو پیدا ہونے والے نوناکا اب وہیل چیئر کے محتاج ہوگئے ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق نوناکا ہر صبح ناشتے کے بعد اخبار پڑھتے ہیں، انھیں ٹی وی پر ڈرامے اور سومو ریسلنگ دیکھنے کا بھی شوق ہے۔

نوناکا سے قبل اسپین کے فرانسسکو اولیویرا کو دنیا کے سب سے معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل تھا، جو رواں برس کے آغاز میں 113 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے