گجرات میں تین طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا

گجرات: ڈنگہ میں بس کے انتظار میں کھڑی تین طالبات پر موٹر سائیکل سواروں نے تیزاب پھینک دیا۔

میڈیا کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر تیزاب پھینک دیا تیزاب گردی کا شکار ہونےوالی طالبات میں دو بہنیں بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور تینوں طالبات کوعزیز بھٹی اسپتال منتقل کیا جہاں دو طالبات کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکنے والے والے تین نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی تینوں طالبات کی شناخت سائرہ عمر دراز، آسیہ عمردراز اورہما یونس کے نام سے ہوئی ہے تینوں ایم ایس سی کی طالبات ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقع کانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے