کیا جیو کے فوج سے معاملات طے پا گئے؟

پاکستانی نیوز چینل جیو کو فوج کے ساتھ معاملات طے پاجانے کے بعد کیبل نیٹ ورک کے ذریعے ایک بار پھر اپنی نشریات دکھانے کی اجازت مل گئی ہے۔روئٹرز کے مطابق فوج کا مطالبہ تھا کہ چینل اپنی سیاسی کوریج میں تبدیلی پیدا کرے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو معاملات طے پانے کے حوالے سے معلومات رکھنے والے دو افراد نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مارچ کے آواخر میں جیو نیوز کو نا اہل قرار دیے گیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں کوریج کرنے اور ملکی اعلیٰ عدالت سمیت ’اسٹیبلیشمنٹ‘ پر تنقید کی وجہ سے فوج کی جانب سے دباو تھا کہ اس کی نشریات کو بند کر دیا جائے۔

روئٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے جیو کی مینیجمنٹ کی جانب سے اسٹاف کو جو ہدایات موصول ہوئیں، ان میں وہ ادارتی نکات شامل تھے جن کے تحت اب ادارے میں کام کیا جائے گا اور جو نشریات کی بحالی کی بحالی کے لیے نافذ کرنا بھی ضروری تھے۔

ان میں ’اسٹیبلیشمنٹ‘ یعنی فوج کی منفی تصویر کشی اور ملک کی اعلیٰ عدالت پر سیاست میں مداخلت جیسے الزامات عائد کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ نواز شریف پر چلنے والےکرپشن کے مقدمات کی بھی ایسی کوئی رپورٹ نہیں نشر کی جائے گی جو اس بیانیے کو تقویت دے کہ نواز شریف یا ان کی اولاد بے قصور ہیں۔

روئٹرز کے اس ڈیل کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے دونوں افراد کے مطابق کمپنی نے ان مطالبات کو بادل نخواستہ منظور کر لیا ہے تاہم ابھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں طے پایا ہے اور صورتحال میں ابھی بھی کوئی تبدیلی آسکتی ہے۔ تاہم ایک ذریعے کے مطابق جیو کی نشریات کی بحالی کے پیچھے چینل کی جانب سے مطالبات کی منظوری ہی اصل وجہ ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس معاملے میں فوج کی شمولیت کے سوال پر جیو ٹی وی نیٹ ورک کے صدر عمران اسلم نے اپنا جواب دینے سے معذرت کر لی تاہم جیو کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق ’ جیو ہمیشہ کہانی کے دونوں رخ پیش کرنے اور آزاد ادارتی پالیسی پر کاربند رہنے کی کوشش کرتا رہے گا۔ اگر ہمیں اپنی اس آزادی سے دست بردار ہونا پڑا تو اس کے بجائے ہم چینل کو خود ہی بند کر دیں گے۔‘

ملک کے 80 فیصد علاقے میں جیو کی نشریات کی معطلی اور ملکی میڈیا پر بڑھتی سینسر شپ پر اکثر حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف اپنے ٹوئٹ میں کہتے ہیں کہ اکیلا جنگجو مارا گیا؟ جیو نیوز فوج کے ساتھ بات چیت کے بعد واپس آن ائیر ہو گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے