پنجاب رینجرز اور بی ایس ایف میں سیز فائر کی خلاف ورزی روکنے کیلیے حکمت عملی پر اتفاق، بھارتی میڈیا

390636-border-1441899731-988-640x480

 

نئی دلی: پاکستان رینجرز اور بھارتی سیکیورٹی فورس کے درمیان لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے نئی حکمت عملی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق کی سربراہی میں 16 رکنی وفد نئی دلی میں موجود ہے جہاں پنجاب رینجرز اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں سیز فائر کی خلاف ورزی روکنے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی جب کہ مزید تفصیلات طے کرنے کے لیے مذاکرت میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دونوں فریقین نے سرحد پر امن قائم رکھنے پر ایسی حکمت عملی پر زور دیا جو قابل عمل ہو۔

مذاکرات کے ایجنڈے کے مطابق انہیں جمعہ کو مکمل ہونا تھا جس کے بعد پاکستان رینجرز کو بھارتی وزیر داخلہ سے ملاقات کرنا تھی تاہم مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے جس دوران ایک خصوصی سیشن جمعہ کے روز منعقد کیا جائے گا جس میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پروٹوکول طے کیا جائے گا۔ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے چیف ڈی کے پاتھک نے ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں آگے بڑھ رہی ہے اورمذاکرات کے پہلے دن کی بات چیت پر بھارت مطمئن ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب رینجرز اور بی ایس ایف حکام کے درمیان پاک بھارت بارڈر اسمگلنگ سے متعلق بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر پنجاب رینجرز حکام نے بی ایس ایف کی جانب سے رینجرز کے جوانوں کی لاشیں نہ اٹھانے دینے پر سخت مذمت کی اور غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز حکام نے گزشتہ دنوں فلیگ اسٹاف  میٹنگ میں رینجرز کے 2 جوانوں کی شہادت اور  ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے