رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر کھولی گئی نشریاتی دکانیں بند

اسلام آباد ہایئکورٹ کے چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ہدایت کی ہے کہ رمضان میں تمام چینلز پانچ وقت مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی اذان نشر کریں ۔

پیمرا کے مطابق پاکستان کے کل 117 میں سے تین چینلز اذان نشر کر رہے ہیں ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ سحر اور افطار ٹرانسمیشن میں اُچھل کود کا کلچر ڈاکٹر عامر لیاقت نے متعارف کرایا باقی سب شاگرد ہیں ۔

جسٹس صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت، ساحر لودھی، فہد مصطفے اور وسیم بادامی باز نہ آئے تو تاحیات پابندی لگا دیں گے ۔ کرکٹ میچ پر تجزیہ کیلئے بیرون ملک سے ایکسپرٹ کی خدمات لی جاتی ہیں، اسلامی موضوعات پر بات کرنے کیلئے کرکٹرز اور اداکاروں کو بیٹھا دیا جاتا ہے ۔

مارننگ شوز اور رمضان ٹرانسمیشن میں اسلامی موضوعات پر پی ایچ ڈی اسکالر سے کم کوئی بات نہیں کرے گا ۔ مغرب کی اذان سے پانچ منٹ پہلے اشتہار نہیں بلکہ درود شریف یا قصیدہ بردہ شریف نشر کریں، پی ٹی وی کے 8 چینلز کو الگ سے ہدایات جاری کریں گے ۔

ایڈووکیٹ وقاص ملک 2013 میں نجی ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق آئینی درخواست فائل کی تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے