قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ ودفاع خرم دستگیرکے علاوہ دیگروزراء بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں علاقائی سلامتی، کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کے معاملے سمیت قومی و داخلی سلامتی کے معاملات پربھی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے