ایل پی جی صارفین کو ایک بڑا دھچکا

LPG

 ایل پی جی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

 مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 480 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے ایل پی جی کی درآمد پر 6 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد گلگت بلتستان، مری، نتھیا گلی اور بالاکوٹ میں ایل پی جی110 روپے فی کلو ہو گئی ہے جب کہ راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفرآباد، فاٹا، نوابشاہ میں ایل پی جی 100 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت 80روپے فی کلو ہونے کے بعد گھریلو سلنڈر910 روپے کا ہوگیا ہے۔

لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم اور سیالکوٹ میں ایل پی جی 85 روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہو گی۔

ایل پی جی کی قیمتیں حیدرآباد اور اٹک میں90 روپے جب کہ میرپور آزاد کشمیر میں قیمت95روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے