ترقی پزیر ممالک سے سفر کرنے والے کئی افراد نے مغرب میں اسلام کا تاثر مسخ کیا . ڈاکٹر اکبر ایس احمد

پروفیسر اکبر ایس احمد کی نائن الیون حملوں کے بعد تحریر کی گئی کتاب "یورپ کا سفر” کی اسلامی نظریاتی کونسل کت زیر اہتمام تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریب یورپی ممالک کے سفارتی نمائندوں، محققین اور مذہبی رہنماؤں کی شرکت کی .

تقریب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ، معروف قانون دان اور سابق وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان ، سابق چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر خالد مسعود سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی گفتگو کی .

کتاب میں میں اسلام اور مغرب کے درمیان تعلقات پر مدلل بحث کی گئی ہے اور کتاب کا چوتھائی حصہ یورپ میں اسلام سے متعلق ہے. کتاب یورپ کا سفر ،بیانیہ اور ہدایاتی مناظر کا پیش خیمہ ہے. ڈاکٹر اکبر ایس احمد نے کہا کہ آج کا یورپ تین تہذیبوں کا مجموعہ ہے اور اول تہذیب اور روایات قدیم اساس کو ظاہر کرتی ہے.

ڈاکٹر اکبر ایس احمد نے کہا کہ بہت سے متاثرین اور محتاج لوگوں نے یورپ کا رخ کیا جو نظریاتی طور پر زہر سے بھرے ہوئے تھےاور ان لوگوں پر اسلام منفی نظریات غالب تھے اور یہ حق سے بہت دور تھے. انہی لوگوں نے دہشتگردی اور تشدد کا راستہ اختیار کیا. ان کے اس عمل نے یورپ میں بسنے والے بہت سے افراد کے دماغ پر منفی اثرات مرتب کیے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے