ضرب عضب دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا:آرمی چیف

army chief

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے پاک پاکستان کے مقصد کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،پاکستان اور چین کے درمیان موجود ملٹری تعلقات کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اٹک میں بہادر رینج کا دورہ کیا، جہاں پاک فوج کی اسپیشل فورسز اور چینی فوج کے درمیان مشترکہ مشقوں کی اختتامی تقریب ہوئی ۔ واریئر تھری کے نام سے ہونے والی مشترکہ مشقیں سات ہفتوں تک جاری رہیں، جس میں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔

اختتامی تقریب میں چینی فوج کا سینئر وفد جنرل لی فائی کی قیادت میں شریک ہوا ۔ جنرل راحیل شریف نے مشقوں کے شرکا کو پیشہ ورانہ مہارت کے اعلی معیار کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دی ۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین افواج کے درمیان خصوصی تعلقات نئی بلندیوں تک جائینگے،دونوں ملک ہر طرح کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مل کر کام کرتے رہینگے ۔ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں اسپیشل سروسز گروپ کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے