کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال:سو سے زائد امیدوارنادہندہ نکلے

ملک بھرمیں دو ہزاراٹھارہ کےعام انتخابات کی تیاریاں عروج پرہیں۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ سوسے زائد امیدوار بینکوں کے مقروض نکلے۔

الیکشن کمیشن نے سات ہزارسے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی، سو سے زائد امیدوارمختلف بینکوں کے نادہندہ نکلے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مقروض امیدواروں میں حنا ربانی کھر، راحیلہ مہدی، جماعت اسلامی کےاسداللہ بھٹو، ہارون بلور،عبید اللہ خان ،جان اکرام اور الماس خاکوانی شامل ہیں۔

متعلقہ اداروں نے الیکشن کمیشن کو تفصیلات سےآگاہ کردیا۔ اسکروٹنی کے دوران الیکشن کمیشن نے درجنوں امیدواروںکے کوائف انتہائی مشکوک قراردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بارہ ہزار سےزائد امیدواروں کے کوائف متعلقہ اداروں کو بھجوائے جاچکے ہیں۔

چھان بین ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے کرائی جارہی ہے جبکہ کوائف کو آن لائن اسکروٹنی سسٹم کی مدد سے جانچا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع یا حاصل کرنے کا کل آخری موقع تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے