روضہ رسول ص پر ایک عرب کی عجیب دعا

ایک عرب دیہاتی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضر ہوکر رب سے دعا کرتا ہے، اس کے مانگنے کا انداز دیکھئے الفاظ پر غور کیجئے یقین جانئیے رب سے مانگنے کا بھی ایک خاص انداز اور ڈھنگ ہوتا ہے جو اس گاؤں کے رہنے والے عرب سے سیکھنا چاہئے۔

اے اللہ، یہ آپ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، میں آپ کا غلام ہوں اور شیطان آپ کا دشمن۔

خدایا اگر تو مجھے بخش دے گا تو تیرا حبیب خوش ہوگا، تیرا بندہ کامیاب ہوگا اور تیرا دشمن غمگین ہوگا۔
مولا اگر تو نے میری بخشش نہیں کی تو تیرا حبیب غمگین ہوگا، تیرا غلام ناکام ہوگا اور تیرا دشمن خوش ہوگا ۔

الہی، تیری شان اس سے بڑی ہے کہ تو اپنے حبیب کو غمگین کردے، اپنے بندے کو ناکام اور اپنے دشمن کو خوش کردے۔

میرے پروردگار، ہم عرب ہیں ہمارے یہاں جب کوئ سردار فوت ہوجائے تو اس کی قبر پر غلاموں کو آزاد کیا جاتا ہے اور یہ تمام جہانوں کے سردار محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر ہے پس مجھ غلام کو جھنم کی آگ سے آزاد فرمادے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے