عیدالفطر جمعےکی ہوگی یا ہفتے کو؟مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج کراچی میں ہوگا

کراچی: ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔

پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج بعد نمازِ عصر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میٹ کمپلکس میں ہوگا۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں 1439 ہجری کے شوال کے چاند کی رویت کی جائے گی اور شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی جائیں گی، جس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش رات 12 بجے کے قریب ہوگئی ہے اور شام کے وقت اُس کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لہذا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ملک میں عید ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید جمعے کو ہونے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے