گزشتہ انتخابات کی نسبت، جنرل نشستوں پر ہزاروں امیدواروں کم ہوگئے

جنرل نشستوں کیلئے دوہزار تیرہ کی نسبت آئندہ انتخابات میں سات ہزار امیدوار کم میدان میں اتریں گے ۔ جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعدادو شمار کے مطابق، دوہزار تیرہ میں اٹھائیس ہزار تین سو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور اس مرتبہ یہ تعداد اکیس ہزار پانچ سو کے قریب رہی ۔

ان میں ساڑھے پانچ ہزار کے قریب امیدوار قومی اسمبلی کی جنرل نشست کیلئے مقابلہ کرینگے ۔ دوہزار تیرہ میں یہ تعداد آٹھ ہزار کے قریب تھی ۔ جبکہ دو ہزار تیرہ میں صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی تعداد اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد تھی جو اب کم ہو کر تیرہ ہزار سات کے قریب رہ گئی ۔

مخصوص نشستوں کے معاملے میں صورتحال مختلف ہے جہاں خواتین امیدواروں کی تعداد ساڑھے تین سو سے بڑھ کر چار سو چھتیس ہوگئی ۔

قومی اسمبلی کیلئے اقلیتی امیدواروں کی تعداد ڈیڑھ سو سے زائد پر بدستور برقرار ہے۔ البتہ صوبائی اسمبلیوں میں یہ تعداد تین سو دس سے بڑھ کر چار سو اکہتر ہوگئی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے