ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

کراچی: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ قبضہ مافیا ملک کھاگئی اور ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سندھ میں سرکاری اراضی کی لیز اور الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ میں سرکاری زمین کی بندر بانٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ملک کھاگئی، ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے، سندھ میں جو ہوتا رہا، قانون کو مد نظررکھ کر فیصلہ کریں گے، زمینوں کی لیز اور الاٹمنٹ کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے، یہاں بندر بانٹ کی گئی، بغیر نیلامی کے پلاٹ بانٹ دیئے گئے۔

چیف جسٹس نے ونڈ پاور پروجیکٹ کے وکیل سے کہا کہ آپ پڑھیں ایک صفحے پر ناٹ ٹو کرپشن لکھا ہے، بس اوپر ناٹ ٹو کرپشن مگر نیچے سب کریشن ہی کرپشن ہے، سندھ میں کس قانون کے تحت سرکاری زمینیں الاٹ کی جارہی ہیں، یہ تو ساری بدمعاشیاں چل رہی ہیں، میں نے کالونی لاء کو تبدیل کیا، گھر بیٹھے درخواست پر پلاٹ الاٹ اور مرضی کے 4 افراد کی کمیٹی بن جاتی ہے، ہم کریشن کے دروازے نہیں کھولنے دیں گے۔ چیف جسٹس نے بغیر نیلامی کے زمین لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے