این اے53: عمران خان کی اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری، سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد: عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں اسلام آباد کے حلقے این اے 53 سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے گئے تھے، جس پر دونوں فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر (آر او) نے 19 جون کو فیصلہ سنایا اور بیان حلفی کی شق ‘این’ کے تحت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نہ ہونے پی ٹی آئی چیئرمین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آج عمران خان کی اپیل پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران چئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

بابر اعوان نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کلہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، جو عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے این اے 53 سے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرائے، 19 جون کو ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور کمزور بنیاد پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ریٹرننگ افسر (آر او) نے عمران خان کو کیوں نااہل قرار دیا؟

جس پر بابر اعوان نے جواب دیا کہ کاغذات نامزدگی میں درخواست گزار نے حقائق چھپائے نا غلط بیانی کی، عمران خان کے خلاف آر او کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں۔

سماعت کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی نے عمران خان کی اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت کل (22 جون) تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے