اب لاہور کی سیر کا لطف اٹھائیں ڈبل ڈیکر بس پر!

double decker bus

لاہوردیکھنا ہو یا اس کےتاریخی مقامات کی سیر، اب گاڑی، رکشہ یا تانگے کی ضرورت نہیں، محکمہ سیاحت شہریوں کو سیر کرانے کیلئے اگلے ماہ ڈبل ڈیکربس سروس شروع کررہا ہے ۔

ڈبل ڈیکر بس اگلے ماہ کے وسط میں لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں دکھائی دے گی، شہری ٹکٹ خرید کر ڈبل ڈیکر پرسوار ہوکر شہر کے نظارے کرسکیں گے،67 سیٹوں والی آرام دہ ڈبل ڈیکر پر ہر عمر کے لوگ سیر کا سیر کا لطف اٹھا سکیں گے۔

محکمہ سیاحت پنجاب کے ایم ڈی احمر ملک کے مطابق پہلے مرحلے میں بس کے ٹرمینل پنجاب اسٹیڈیم اور مینار پاکستان پر قائم کیے گئےہیں۔ بس ٹرمینل پر ایک کنٹینر میں عارضی ٹکٹ گھر، ٹک شاپ اور ویٹنگ روم بنایا گیا ہے، ٹرمینل پر وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

ڈبل ڈیکربس میں خفیہ کیمرے بھی نصب ہوں گے، خاتون اورمرد سیکورٹی گارڈ بس پر سوار ہونے والے سیاحوں کی چیکنگ کریں گے، افراد کی چیکنگ کریں گے جبکہ گائیڈز مسافروں کو لاہور کے تاریخی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے