پاکستانی نژاد امریکی, امریکی سیاست میں حصہ لیں: پاکستانی قونصل جنرل راجا علی اعجاز

امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی افراد کو چاہئیے کہ وہ امریکی سیاست میں حصہ لیں۔ نیو یارک میں فورتھ پلر کے زیر اہتمام منعقدہ فورم میں بات کرتے ہوئے نیو یارک میں تعینات پاکستانی قونصلر جنرل راجہ علی اعجاز نے کہا کہ امریکی سیاست میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی شرکت سے نہ صرف امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے پاکستان کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

 

"انڈر سٹینڈنگ آف امریکن پولیٹیکل سسٹم اینڈ ٹائم ٹو گٹ انوالوو” کے نام سے منعقدہ فورم پر بات کرتے ہوئے قونصلر جنرل کا کہنا تھا کہ اسوقت امریکہ میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جو کہ انتخابات میں اپنی شرکت سے بہترین نتائج لا سکتے ہیں ۔

 

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے فورتھ پلر کے صدر فاروق مرزا نے کہا کہ امریکہ میں رہتے ہوئے بھی ملک کے لئے کام کرنا باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورتھ پلر کے پلیٹ فارم سے پاکستانی نژاد امریکیوں کو امریکی سیاست کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے جو کہ اسوقت ایک اہم ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو چاہئیے کہ وہ خود اور اپنی اگلی نسل کو امریکی سیاست سے روشناس کروائیں۔ تاکہ امریکی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی جگہ ہموار ہو اور وہ پارلیمنٹ کا حصہ بن کر پاکستان کے لئے موثر انداز میں کام کر سکیں۔ اس موقع پر ظہیر احمد ، عملدار حسین شاہ، سلیم احمد ملک اور مجیب لودھی سمیت متعدد پاکستانی نژاد امریکیوں نے شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے