کوہستان ( شمس الرح٘مان شمس ) ضلع کوہستان کے صدرمقام داسو اور مرکزی شہر کمیلہ میں تین روزہ ثقافتی میلہ جاری ہے جس میں ہزاروں لوگوں کی شریک ہیں ۔شہر میں جشن کا سماں ہے ۔
میلے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہستان فضل خالق نے پرچم کشائی سے کیا۔ڈسٹرکٹ کونسل ہال کمیلہ کے باہر منعقدہ تقریب میں ضلع اپر اور لوئر کوہستان کے سینکڑوں لوگ موجود تھے جن میں سکول طلباء اور افسران بھی شامل تھے ۔
یہ میلہ سرحد رورل سپورٹ آرگنائزیشن(SRSP) نے پاکستان پاورٹی ایلویشن فنڈ(PPAF) کے تعاون سے منعقد کرایاہے ۔ ثقافتی میلے کا مقصد علاقے کی ثقافت کو اُجاگر کرنا ہے ۔
معززین علاقہ ، مشران اور دیگر سرکاری افسران نے اپنی تقاریر میں ملکی خوشحالی ،یکجہتی ، سلامتی اور امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے حکومت اور افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ۔
اس موقع پر فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس سے حاظرین خوب محظوظ ہوئے ۔