راولپنڈی میں زیرالتوا زچہ بچہ ہسپتال 18 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

راولپنڈی:سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں برسوں سے زیرالتوا زچہ بچہ ہسپتال کی 18 ماہ میں تعمیر مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ پراجیکٹ میں تاخیر کی وجہ سے اخراجات 5.3 ارب روپے بڑھ گئے۔ شیخ رشید کہتے ہیں ملک کے اس ماڈرن ترین ہسپتال میں چودہ آپریشن تھیٹر، ملک کا پہلا نرسنگ کالج ہو گا۔

شیخ رشید کے حلقہ میں زچہ بچہ ہسپتال کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ہسپتال کی اٹھارہ مہینےمیں تعمیر مکمل کرنے کا پروگرام پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس صاحب میری زندگی بھی آپ کو لگ جائے ، شیخ رشید دعائیں دیتے رہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا میرے ہوتے اور میرے بعد ہسپتال کی فنڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، شیخ رشید اور تمام متعلقہ حکام ایک ساتھ بیٹھ جائیں، ہمیں 18 ماہ میں ہسپتال مکمل چاہیئے۔

شیخ رشید نے میڈیا ٹاک میں کہا چیف جسٹس نے آج قوم پر احسان کیا۔ پانی کا مسئلہ بھی حل کرا دیں۔ قبل ازیں شیخ رشید نے دوران سماعت چیف جسٹس سے ہسپتال کا دورہ کرنے کی درخواست کی، انہوں نے پہلےتو سائٹ پر جانے کو غیرضروری قراردیا تاہم بعد میں استدعا منظور کرتے ہوئے ہسپتال کا دورہ کیا۔

دریں اثنا چیف جسٹس نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ بھی کیا۔ چیف جسٹس نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال کے فلٹریشن پلانٹ سے پانی پیا اور اس کا نمونہ بھی لیا۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹروں سے مختلف ایشوز پر بات چیت کی اور کہا کہ ادویات کے نمونوں کا باضابطہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے