رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرانیوالے اداروں ے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے شہریوں سے زبردستی کھالیں چھیننے والے 11افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق نیو کراچی، لانڈھی، لیاقت آباد، لانڈھی،فیڈرل بی ایریا ،پی آئی بی،جمشید کواٹر اور جیکب لائن میں شہریوں کی شکایات پر زبردستی کھالیں چھیننے والے 11 افراد کو گرفتار کرکے 150 سے زائد کھالیں قبضے میں لے لیں۔
رینجرززرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے 8 کا تعلق سیاسی جماعت جب کہ 3 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔حکومت کی طرف سے ترتیب دیا گئے لائحہ عمل میں سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابند عائد کی گئی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے حوالے سے سخت لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے،جس کے مطابق صرف رجسٹرڈ فلاحی ادارے اور تنظیمیں ہی کھالیں جمع کر سکتی ہیں