ملاکنڈ میں ایم ایم اے کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد, تاہم جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کی

ملاکنڈ میں ایم ایم اے کے سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انقاد کیا گیا جس میں تمام جماعتیں شریک ہوئی تاہم جماعت اسلامی اس آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہوئی ۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق کل مالاکنڈ میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں سوات,لوئیر دیر,اپردیر کے تمام کارکن جمع ہو کر پل چوکئ کے مقام پر روڈ بند کریں گے.

یہ روڈ بٹ خیلہ سے سوات اور دیر,چترال کی طرف جاتاہے. جس کو صبح نو سے دوپہر تین بجے تک ہر قسم کے لئے بند کردیا جائے گا. شہریوں نے اس فیصلے کو عوام دشمنی قرار دیاہے.

ایم ایم اے ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکڑی مفتی کفایت اللّٰہ نے آئی بی سی اردو سے گفتگو میں کہا کہ مرکز سے ہمیں حکم ملا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے لوگ اسلام آباد کے بجائے پل چوکئ پر دھرنا دیں . ملاکنڈ میں دھاندلی کے حوالے سے مفتی کفایت اللّہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک تھا کہ لیکن اسے زیادہ ووٹ دیئے گئے.احتجاجی مظاہرے کا مقصد ان قوتوں کو پیغام دینا ہے جس نے الیکشن کو سلیکشن میں بدل دیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے