انسانی پیر جیسے آلو کا وزن 17 پاؤنڈ سے بھی زیادہ!

برازیل: اکثر سبزیاں اور پھل غیرمعمولی شکل اختیار کرلیتے ہیں لیکن برازیل میں ایک عجیب و غریب آلو کاشت ہوا ہے جو ہوبہو انسانی پیر سے مشابہ ہے لیکن فرق اتنا ہے کہ اس میں پانچ کے بجائے چھ انگلیاں بنی ہوئی ہیں۔

جنوبی برازیل کے صوبے سانتا سینترینا میں مارلی اور پاؤلو میاں بیوی ہیں جنہوں نے اپنے گھر سے ملحق اراضی سے ایک بہت وزنی آلو برآمد کیا ہے۔ ہوبہو انسانی پیر جیسے اس آلو کا وزن کا 17.6 پاؤنڈ (8 کلوگرام) ہے جس پر انسانی انگوٹھا اور بقیہ پانچ انگلیوں جیسے ابھار ہیں اور انگوٹھے سے آلو کی جڑیں پھوٹ رہی ہیں۔

مارلی نے کہا کہ اس نے زندگی میں ایسی کوئی شے نہیں دیکھی اور پہلے اسے دیکھ کر کچھ خوف بھی محسوس ہوا تھا۔ دونوں میاں بیوی اپنی ضرورت کی سبزیاں گھر کے باغ میں ہی کاشت کرتے ہیں جہاں سے یہ عجیب و غریب آلو ملا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے