عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرکی نئی قسط کی منظوری دے دی ۔آئی ایم ایف بورڈ کے تمام ممبران نے پاکستانی معیشت میں مسلسل بہتری پراطمینان کا اظہارکیا ہے۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آٹھویں ریویو کے بعد پاکستان کے لیے 50 کروڑ4 لاکھ ڈالرقسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تمام ممبران نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری اوراقتصادی اعشاریوں پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیےدرست اقدامات ، معاشی نشوونما کی ترقی اورپرائیویٹ سیکٹرزمیں نئی ملازمتوں کی فراہمی کو بھی سراہا گیا