چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ کوئی مقدس گائے نہیں،سب کا احتساب ہونا چاہیے،سول اور ملٹری بیورکریسی کوئی بھی صاف شفاف نہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہمانتا ہوں سیاستدانوں اور کارکنوں نے بھی کرپشن کی ہے،ان کا دفاع نہیں کرتا،سیاستدانوں نے کرپشن کی ہے تو باقی پاکستان بھی صاف نہیں،احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے۔
رضا ربانی نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے،اب یہ نہیں چلے گا کہ سیاسی سوچ والوں کے لیے اسپیشل کورٹ بنائےجائیں، اسپیشل کورٹ ضروربنائیں میں ساتھ کھڑا ہونگا پھر احتساب سب کیلئے ہونا چاہیے،
ان کا کہناتھا کہ آج جو بھی لولی لنگڑی جمہوریت نصیب ہے وہ سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔رضا ربانی نے اس موقع پر ملکی تاریخ مرتب کرنے کے لیے کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا