مارک سیگل کا بیان مکمل، جرح کیلئے 5 اکتوبر کا دن مقرر

mark

بے نظیر قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان مکمل ہوگیا ہے اور جرح کےلیے 5 اکتوبر کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

مارک سیگل نے بے نظیر قتل کیس میں وڈیو لنک پر اپنا بیان رکارڈ کریا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو کو دھمکی والی کال کی تھی اور کہا تھا کہ آپ کی سلامتی کا انحصار میرے آپ کے تعلقات پر ہے۔

امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ مشرف کی فون کال کے بعد بے نظیر پریشان نظر آئیں۔ بے نظیر بھٹو نے ای میل کرکے کہا کہ اگر انھیں قتل کیا گیا تو ذمے دار پرویز مشرف ہوں گے۔

مارک سیگل نے بتایا کہ کراچی میں بی بی کے ٹرک پرموجودلوگ فون پر بات کر رہے تھے، اس کا مطلب یہ تھا کہ جیمرز کام ہی نہیں کر رہے تھے، بے نظیر بھٹو کراچی دھماکے بعد بہت پریشان تھیں، بے نظیر نے کہاانہیں پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی نہیں دی گئی۔

امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہی تھیں، میری ان سے بات ہوئی تھی، 26 اکتوبر 2007 کو بی بی کی ای میل میرے ذاتی اکاؤنٹ پر آئی، ای میل کا سبجیکٹ تھا موسٹ ارجنٹ، بی بی نے کہا کہ تم دلیر اور قابل اعتماد ہو اس لیے تمہیں ای میل کی ، مارک سیگل پر جرح 5 اکتوبر کی شام 7 بجے ہوگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے