کراچی : صدر مملکت کا پلاٹ قبضہ مافیا اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےبیچ دیا .

کراچی میں صدر مملکت عارف علوی کا پلاٹ قبضہ مافیا اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےبیچ دیا .

 

https://www.youtube.com/watch?v=BdBYHXArnuM

صدر مملکت عارف علوی نے 1978 میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پچاس ہزار مالیت کا چار سو گز کا پلاٹ خریدا تھا جس پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا ہے . پلاٹ کی کٹنگ ہوئی نمبر تبدیل ہوئے اور بیچ دیا گیا .پلاٹ قبضہ مافیا اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت و جعلسازی سے بیچا گیا . صدر مملکت نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں میں بھی پلاٹ کا ذکر کیا ہے .

صدر مملکت نے KDA میں قبضے کے خلاف اٹھائیس فروری دو ہزار سترہ کو درخواست جمع کرائی .لیکن کوئی کار روائی نہیں کی گئی .

ڈی جی KDA سمیع صدیقی کے پاس متاثرہ شہریوں کی درخواستوں کے انبار لگے ہیں تاہم متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سمیع صدیقی پلاٹوں پر قبضوں کا معاملہ حل کرانے میں دلچسپی نہیں لیتے.


درخواست جمع کرائے سال گزر گیا لیکن KDA افسران آرام سے سوتے رہے. صدر مملکت کی درخواست کی کاپی ، قبضہ شدہ علاقے کا لے آؤٹ پلان اور درخواست کی نقل بھی موجود ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے