جنرل راحیل شریف کی مقبولیت جمہوریت کے لیے خطرہ نہیں : سراج الحق

sirajul

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ فوج یا جنرل راحیل شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے جمہوریت کیلئے کوئی خطرہ نہیں۔ حکومت کو انتخابی اصلاحات لانا ہوں گی۔ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل نہ کئے جانے سے متنازع لوگ پارلیمنٹ کا حصہ بن جاتے ہیں۔

ہفتے کو جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ لوہا گرم ہے ۔ وقت ضائع نہ کیا جائے ۔ کشمیر کی آزادی یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ انتخابی نظام کی خرابی سے ملک میں جمہوریت اور الیکشن بس نام کو رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاالیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل اورپارلیمنٹ کی اصلاحاتی کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ اصلاحات پر بھی عمل نہیں کیا۔ کراچی آپریشن مکمل کیا جائے اور پکڑے گئے افراد کو صفائی کا موقع ضرور دیا جانا چاہیے ۔ الطاف حسین کی پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف تقاریر سے ملک و قوم کے امیج کو شدید نقصان پہنچا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے