متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت آج ختم ہو گئی ہے جس کے بعد الطاف حسین پولیس سٹیشن پیش ہوں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ختم ہونے کے بعد الطاف حسین آج پولیس سٹیشن پیش ہو کر ضمانت میں توسیع کی درخواست کریں گے ۔
اگر پولیس نے ضمانت میں توسیع نہ دی تو الطاف حسین پر فرد جرم عائد ہو جائی گی ۔
پاکستانی وقت کے مطابق الطاف حسین ایک بجے پولیس سٹیشن پہنچے گے۔