ايان علی كو جامعہ کراچی مدعوكرنے والے طالب علم كا داخلہ منسوخ

ayan ali

منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جیل سے رہائی پانے والی اداکارہ ایان علی کو جامعہ کراچی مدعوكرنے والے طالب علم كاداخلہ
منسوخ جب کہ دوسرے طالب علم کے کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جامعہ كراچی كی انتظاميہ نے ماڈل ايان علی كويونيورسٹی مدعوكرنے والے شعبہ پبلک ایڈ منسٹریشن کے طالب علم اریب خان كا داخلہ منسوخ کردیا جبكہ فارغ التحصيل ہونے والے دوسرے طالب علم عبداللہ رضوان كے يونيورسٹی كيمپس ميں داخلے پر پابندی عائد كردی ہے جس كانوٹيفيكيشن بھی جاری كرديا گيا ہے۔

جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق طالب علم اریب خان نے شعبہ پبلك ايڈمنسٹريشن اورخود جامعہ كراچی كی ساكھ مجروح كی ہے لہذا انھيں اب يونيورسٹی كے كسی دوسرے كورس ،ضابطے يا ڈگری پروگرام ميں داخلے كی اجازت بھی نہيں ہوگی جب کہ اسی طرح ايان علی كومدعوكرنے والے فارغ التحصيل دوسرے طالب علم عبداللہ رضوان كے حوالے سے كہا گيا ہے كہ انھيں اب يونيورسٹی كے كسی دوسرے پروگرام ميں داخلے كی اجازت نہيں ہوگی اور كيمپس كی حدود ميں بھی داخلے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ  دوماہ قبل ماڈل ایان علی کو لیکچر کے لیے جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈ منسٹریشن میں مدعو کیا گیا تھا جس کے بعد تعلیمی حلقوں اور سوشل میڈیا پرکافی تنقید کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے