ایپل کمپنی مستقبل میں اسمارٹ انگوٹھی متعارف کرائے گی

apple

 ایپل نے ایک اسمارٹ واچ کے بعد اسمارٹ انگوٹھی کا پیٹنٹ حاصل کرلیا ہے جس کےذریعے ٹی وی اور فون کنٹرول کرنے کے علاوہ دیگر بہت سے کام بھی لیے جاسکیں گے۔

پیٹنٹ  کی تفصیلات سے ظاہر ہےکہ اس میں موشن سینسر، ہاتھوں اور انگلیوں کی حرکات کو نوٹ کرے گا اور آئی فون کی طرح ٹچ اسکرین بھی ہوسکتا ہے۔ اس میں وائس کمانڈ کے لیے مائیک ہوگا لیکن ایپلی کیشن چلانے کے آپشن خاص طور پر موجود ہوگا کیونکہ اتنے چھوٹے اسکرین کو ٹچ سے کنٹرول کرنا محال ہے۔ اس میں ہیپٹک حرکات نوٹ کرنے کا نظام ہوگا جو آپ کے لکھتے وقت نوٹ کرے گا کہ آپ کیا لکھنا چاہ رہا ہے۔

لیکن اس کا خاص پہلو بیرونی سہولت ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر ماؤس کرسر، کیمرہ شٹر ، ٹی وی ریموٹ کنٹرول اور دیگر آلات کو قابو کرنے میں مدد مل سکے گی۔ ایپل نے اسے انگوٹھی نما کمپیوٹنگ آلہ قرار دیا ہے جو کمپیوٹنگ کے بیرونی آلات سے منسلک ہوسکتا اور ان سے رابطہ رکھ سکتا ہے اور اسے مائیکرو کنٹرولر کی جگہ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے