تیزاب سے محفوظ رکھنے والا دنیا کا پہلا میک اپ تیار

برطانیہ کی ایک ڈاکٹر نے ایسا کمپاؤنڈ تیار کیا ہے جو میک اپ میں ملا کر اگر استعمال کیا جائے جِلد کو تیزاب اور آگ کی حدت سے محفوظ رہ سکتی ہے۔

برطانوی ڈاکٹر الماس احمد کا دعویٰ ہے کہ ان کا تیار کردہ کمپاؤنڈ عام میک اپ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر الماس گزشتہ دس سال سے نان ری ایکٹو فارمولے پر کام کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق اس فارمولے کوفاونڈیشن سے لے کر لپ اسٹک تک کسی بھی میک اپ کے سامان میں شامل کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر الماس نے بی بی سی ریڈیو 5 لائیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایسا میک اپ تیار کرنے کا خیال ماڈل کیٹی پائپر کیس کے بعد آیا۔

یاد رہے کہ 2008 میں ماڈل کیٹی پائپر پر ان کے دوست نے تیزاب پھینک دیا تھا جس سے ان کا چہرہ متاثر اور ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔

ڈاکٹرالماس کا کہنا ہے کہ ان کا تیار کردہ کمپاؤنڈ نہ صرف واٹر پروف ہے بلکہ یہ جلد کو آگ کی حدت سے بھی بچاتا ہے۔

ڈاکٹر الماس اس وقت میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی سے میک اپ کمپاونڈ کی منظوری کا انتظار کر رہی ہیں اور ممکنہ طور پر یہ میک اپ کمپاؤنڈ آئندہ برس تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

گزشتہ کچھ برسوں کے دوران دنیا بھر میں خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 2017 میں صرف برطانیہ میں 6 ماہ میں 400 واقعات سامنے آئے۔

تیزاب گردی سے محفوظ رکھنے والے یہ میک اپ کمپاؤنڈ نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں تیزاب گردی کے واقعات میں ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اگرچہ 2007 کے بعد سے تیزاب گردی کے واقعات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن اب بھی وقتاً فوقتاً ایسے واقعات سامنے آتے ہیں۔

رواں سال اپریل میں یونیورسٹی آف گجرات میں 3 طالبات پر ان کے رشتے داروں کی جانب سے تیزاب پھینکے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے