سپریم کورٹ نے سودی نظام کے خاتمے کے خلاف کیس شرعی عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باعث خارج کر دیا۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی کا کہنا ہے کہ جو سود نہیں لینا چاہتا نہ لے اور جو لے رہے ہیں اللہ ان کو پوچھے گا۔
جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سود کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار مولوی عاکف کے وکیل راجا ارشاد نے دلائل میں کہاکہ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے ،ریاست کو سود ی نظام کے خاتمے کے حکم جاری کرے۔
جسٹس سرمد جلال عثمانی نے وکیل سے استفسار کیا کہ ریاست سودی نظام کا خاتمہ کیسے کرےگی؟ہم سپریم کورٹ کے باہر مدرسہ کھول کر لوگوں کو سود کے خاتمے کا سبق نہیں دے سکتے، ہم مان لیتے ہیں کہ سود بالکل حرام ہے لیکن یہ مقدمہ شرعی عدالت میں زیر سماعت ہے