قندوز حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات بے بنیاد ہیں: ترجمان پاک فوج

foj

 پاک فوج کے ترجمان نے قندوز حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پاکستانی سیکیورٹی حکام ملوث نہیں جب کہ ایسے الزامات غیر ذمہ دارانہ رویئے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے حملے میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کےملوث ہونے کی خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں کیوں کہ قندوز حملے میں پاکستانی سیکیورٹی حکام ملوث نہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان قندوز حملے کی مذمت کرچکا ہے جب کہ افغان حکام کی الزام تراشی غیر ذمہ درانہ رویئے کی نشاندہی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اس لیے افغانستان کوایسے الزامات دہرانے کے بجائے اصل خطرے سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے