دوران پروازامریکی پائیلٹ کی روح پرواز کرگئی

aa

امریکی ایئر لائن کا پائلٹ دوران پرواز اپنی نشست سے نیچے آگرا اور انتقال کرگیا جس پر معاون پائلٹ نے فوری طور پر جہاز کا کنٹرول سنبھال کر اسے بڑے حادثے سے بچاتے ہوئے قریبی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر لائن ’’یو ایس ایئر ویز‘‘ کی پرواز فونکس سے بوسٹن کے لیے اڑی اور تیزی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اس دوران پرواز کا پائلٹ مائیکل جونسٹن نیویارک کے قریب اپنی سیٹ سے نیچے آگرا اور انتقال کرگیا تاہم اس دوران کمال حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاون پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر نیو یارک ایئر پورٹ پر اتار لیا تاہم پرواز واقعے کے بعد اپنی منزل پر 5 گھنٹے تاخیر سے پہنچی جب کہ اس میں 147 مسافر اور 5 کریو ممبر سوار تھے۔

ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرزنے پائلٹ کی موت کو طبی قرار دے دیا جب کہ اس کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جونسٹن کا 2006 میں دو مرتبہ بائی پاس ہوا تھا جس کے باعث ان کی موت ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے