عمران خان نے یہودی اور ہندو لابی سے پیسہ لیا: پرویز رشید

pervez rasheed

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں یہودی اور ہندو لابی سے پیسے لیے اور یہ پیسہ پاکستان میں جمہوریت کا تختہ الٹنے کے لیے استعمال کیا۔

پرویز رشید نے اس فنڈنگ سے متعلق فائل لہراتے ہوئے کہا کہ ان دستاویزات کے مطابق عمران خان چور ہے، غدار ہے اور پاکستان کا دشمن ہے۔ وفاقی وزیر نے عمران خان اور الیکشن کمیشن کے باہمی تعلق پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر پرویز رشید غیر معمولی طور پر جذباتی نظر آئے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے یہودی اور ہندو لابی سے پیسہ لیا۔انھوں نے کہا کہ یہودی اور ہندو لابی کا یہ پیسہ پاکستان میں جمہوریت کا تختہ الٹنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

پرویز رشید نے کہا کہ اگر عمران خان غیر ملکی پیسے سے اپنی سازش میں کامیاب ہو جاتے تو ملک میں جگہ جگہ طالبان کے دفتر قائم ہو چکے ہوتے۔ اس موقع پر پرویز رشید نے الیکشن کمیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اتنے واضح ثبوت سامنے آنے کے باوجود اس نے تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے کے لیے انتخابی نشان کیوں دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے