10 ہزار سالہ قدیم جانور کو دوبارہ زندگی دینے کا انوکھا منصوبہ

eliphantاکثر اوقات قدیم زمانے کے لوگوں اور جانوروں کی باقیات ملتی رہتی ہیں جن کی مدد سے ان کی قدامت اور ساخت پر حیرت انگیز معلومات سامنے آتی ہیں لیکن شاید ہی کبھی ایسا ہوا ہو کہ ان باقیات کی مدد سے کسی جاندار کو دوبارہ زندگی دے دی گئی ہو لیکن اب ایسے ہی ایک منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے جس میں سربیا سے ملنے والے جانور کی باقیات سے کلوننگ کے ذرہعے ان کی نسل کو دوبارہ زندگی دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سربیا سے ملنے والے 10 ہزار سال قبل کے 6 بالوں والے جانوروں کی باقیات کا استعمال کرتے ہوئے کلوننگ کے عمل سے ان جانوروں کی ویسی ہی نسل تیار کی جائے گی، اس مقصد کے لیے روس کے شہر یاکوٹسک میں موجود خصوصی لیبارٹری میں ان جانوروں کی جلد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے کہ ان میں زندہ خلیے موجود ہیں یا نہیں۔

ان 10 ہزار سال قدیم جانوروں کو دوبارہ زندگی دینے والے پراجیکٹ پر کام کرنے والے روسی اور جنوبی کورین سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی اہم دریافت ہے جب کہ پراجیکٹ کے سربراہ گریگوریف کاکہنا ہے کہ ان جانوروں بالخصوص بالوں والے ہاتھی کا ایک بار پھر سانس لینا انتہائی دلچسپ اوراہم ہیں۔

کورین سائنس دان کا کہنا ہے کہ کلوننگ کے لیے جلد سب سے اہم اور بہترین میٹریل ہے اسی لیے اس جلد میں موجود زندہ خلیوں کی تلاش کے لیے ان کا ایک نئی اور خصوصی لیبارٹری میں تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق جانوروں کی باقیات سربیا کے سرد ترین علاقے سے ملی ہیں جو کہ کسی زمانے میں ان جانوروں کا مسکن رہا تھا اسی لیے اس جگہ کو تحقیق کے لیے چنا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے